دفتر

کاروائی نشست اول
بطور تجویزوقتی طور سے نیز یہ طے کیا گیا ہے کہ دفتر ایسی مرکزی جگہ ہو جہاں سے کام بطور احسن انجام پائے مولانا سید مرید حسین نقوی صاحب کوپن ہیگن ٖڈانمارک نے فی الحال دفتر کی ذمہ داری قبول فرمائی اور دفتر کے اخراجات فی الحال خود ہی وہ برداشت کریں گے ۔
صدر سیکٹری اور خازن یا سکیٹری نشرواشاعت وغیرہ کی نامزدگی یا انتخاب آئندہ میٹنگ میں رکھی گئی ہے ۔
سوئیڈن میں مقیم (اردو بولنے اور سمجھنے والے) علما کرام اورتنظیموں کے صدور کو آئندہ میٹنگ اور دیگر اطلاعات مولانا شیخ ذاکر حسین صاحب کو فراہم کریں گے ۔
ناروے میں مقیم (اور بولنے اور سمجھنے والے)علماء کرام اور تنظیموں کے صدور کو آئندہ میٹنگ اور دیگر اطلاعات مولانا ششماد حسین رضوی صاحب فراہم کریں گے ۔
ڈانمارک ہالینڈ آسٹریا فرانس اور جرمنی وغیرہ میں مقیم (اردو بولنے اور سمجھنے والے) علماء کرام اور تنظیموں کے صدور کو آئندہ میٹنگ اور دیگر اطلاعات مولانا سید مرید حسین نقوی صاحب فراہم کریں گے۔
اٹلی سپین یونان بلجئیم اور پرتگال میں مقیم (اردو بولنے اور سمجھنے والے)علماء کرام اور تنظیموں کے صدور کو آئندہ میٹنگ اور دیگر اطلاعات مولانا شیخ اظہر حسین جعفری صاحب فراہم کریں گے۔
اردو زبان میں ایسی کتاب ترتیب دے کر جلد چھاپی جائے جو مختصر طور سے بچوں اور جوانوں یا نومسلم کے لئے اسلام اور شیعت کی ابتدائی معلومات فراہم کرسکے اور اس کا ترجمہ ہر ملک کے لحاظ سے خود وہاں کے عالم دین پر ہوگی ۔
نمونہ کے طور پر مولانا شیخ ذاکر حسین صاحب اور مولانا سید ششماد حسین رضوی نے اپنے یہاں کی بعض سوئیڈش اور نارویجن کتابوں کا ذکر کیا بچوں اور جوانوں کے نصاب پر بھی باتیں ہوئیں جو آئندہ اجتماعات میں سب مل کر گفتگو کرسکیں گے کتاب اور نصاب چھپوانے کی پیشکش بھی خود سے مولانا مرید حسین نقوی صاحب نے کی ۔
جن ممالک میں مومنین کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود مرکز یا حسینیہ یا عالم دین نہیں وہاں اس کے لئے جلد اقدام کیا جائے ۔،میشٹامیں یہ میٹنگ دعائے خیر اور دعائے فرج پر ختم ہوئی اور میٹنگ کے بعض ماندہ امور پر بحث کے لئے مجمع اہل بیت سکینڈنیویا سٹاک ہولم روانگی ہوئی ۔