قاضی غلام عباس

سمہ تعالی
قاضی غلام عباس ولدیت قاضی غلام نبی تاریخ پیدائش بارہ فروری انیس سو ستر بمقام بگرہ سیداں تحصیل و ضلع راولپنڈی، دنیاوی تعلیم میٹرک تک گورنمنٹ ہائی سکول سیال میں انیس سو چوراسی تک حاصل کی اور بنیادی دینی تعلیم استاد غلام حیدر مرحوم اور مولانا سید بادشاہ ہمدانی سے حاصل کی۔
اپنے گاوں بگرہ سیداں میں اس کے بعد انیس سو چوراسی میں دینی مدرسہ مظہر الایمان ڈھڈیال میں داخل ہوا علامہ قاضی فضل حسین اور مولانا ملک احمد علی حیدری مرحوم اور امداد حسین نقوی مرحوم اور مولانا مظہر خان بلوچ سے حاصل کی اور انیس سے اٹھاسی میں فاضل عربی اور سلطان الافاضل کا امتحان پاس کیا اس کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے انیس اننانوے میں شام حوزہ علمیہ زنبیہ سیدہ زینب شام انیس سو اکنانوے تک موجود رہا پھر پاکستان واپس آکر جامعہ اسدیہ مرکز اثنا عشری اسلام آباد میں تدریس اور قائم مقام خطیب کی حیثیت سے امامیہ مسجد بری امام اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں، انیس سو چورانے میں مختلف مذہبی تنظمیوں میں بطور کارکن مشغول رہا اور انیس سو چھیانوے میں گورنمٹ کی جاب سے مستعفی ہوکر درس قائم آل محمد میں تین سال تک بطور مدرس کام کیا پھرپانچ نومبر انیس سو اٹھانوے سے تلہ گنگ مدرسہ علمیہ حضرت امام سجاد علیہ السلام حیدری مسجد وارڈ نمبر سات تلہ گنگ کو قائم کیا اور دو ہزار چھ پانچ تک وہاں پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اس کے بعد دو ہزار چھ میں جنوری سے لے کر دسمبر تک راولپنڈی مسجد و امام بارگاہ قصر زہرا لالہ رخ کالونی میں خدمات سر انجام دیں اور وہاں پر نماز باجماعت بچوں کو تدریس اور جمعہ کا قیام کیا اور دوہزار سات سترہ جنوری کو یورپ کے ملک ہالینڈ میں پہلے عشرہ محرم الحرام پڑھنے کے بعد پرتگال لزبن محفل امام زمان علیہ السلام میں آکر دو ہزار پندرہ تک جنوری تک مشغول خدمت رہا اسی دوران حجت الاسلام والمسلمین علامہ مرید حسین نقوی صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوپھرحجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شمشاد حسین رضوی حجت الاسلام والمسلمین علامہ مقبول احمد نوگانوی اور حجت الاسلام والمسلمین علامہ ذاکر حسین اور پھر علما کونسل امامیہ کے ساتھ منسلک ہوا اور ان کی سرپرستی میں مشغول فعالیت ہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃ وبرکاتہ
قاضی غلام عباس پرتگال لزبن