انجمن حسینی

بسمہ تعالی
انجمن حسینی اوسلو کا مختصر تعارف
انجمن حسینی اوسلو کا شمار اوسلو کی بڑی اور قدیمی تنظیموں میں ہوتا ہے جس کے لگ بھگ آٹھ سو ممبر ہیں مذکورہ اسلامی ادارہ انیس سو بہتر میں معرض وجود میں آیا جس کی سرگرمیاں محافل و مجالس تک محدود تھیں جن میں اوسلو و گردہ نواح کے مومنین و مومنات بھرپور شرکت فرماتے تھے زمانہ کے گذرنے کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل بالا سرگرمیاں منظم ہونی لگیں اور بعض مخلص مومنین کی شب و روز کاوشوں سے انجمن کی رجسٹریشن انیس سو اناسی کو تکمیل ہوئیں اور انجمن رجسٹرڈ شدہ تنظیم شمار ہونے لگی اور ساتھ ساتھ اپنی شرعی سرگرمیاں منظم کرنے کے لئے مولانا مقبول حسین نوگانوی مقیم سوئیڈن کی خدمات حاصل کیں جب کبھی کسی شرعی مسئلہ میں راہنمائی یا مشورہ کی ضرورت ہوتی مولانا مقبول کو دعوت دی جاتی اور مولانا موصوف نے بھی اس سلسلہ میں بھرپور تعاون فرمایا جو قابل قدر ہے اور قابل ستائش خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جائیں گی انیس سو اٹھاسی میں انجمن نے اپنی مذہبی خدمات انجام دینے کے لئے مولانا شمشاد حسین رضوی صاحب کو ذمہ داری سونپی مولانا صاحب نے آنے کے بعد انجمن کو بے پناہ وسعت اور ارتقا بخشا جس میں سفینۃ النجاۃ رسالہ نکالا مذکورہ رسالہ اپنے زمانے میں کافی مشہور ہوا ۔
انیس سو پچانوے انجمن نے اپنی فعالیت کو برقرار رکھنے کے لئے سید طاہر علی کاظمی کی خدمات حاصل کیں اور موصوف کو بعنوان خطیب اور مستقل عالم دین مقرر کیا جنہوں نے اپنی علمی بساط کے مطابق مومنین کو مستفید کیا سید طاہر علی کاظمی دار فانی سے رخصت کرگئے ہیں ان کی روح کی تسکین کے لئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے ۔
کاظمی صاحب دوہزار تین تک انجمن میں اپنی دینی خدمات انجام دیتے رہے دوہزار تین سے دوہزار نوتک انجمن باقاعدہ کسی عالم دین کی خدمات سے بہرہ مند نہیں رہی لیکن کئی جید علما کے فیضان سے اپنے دامن کو مزین کرتی رہی کئی قسم کی مذہبی سرگرمیاں محافل و مجالس سیمنار و کنونشن کو چار چاند لگانے کے لئے متعدد علما کی خدمات حاصل کرتی رہی جن علما نے انجمن کی دعوت کولبیک کہتے ہوئے آمین فرمایا ان میں ذیشان حیدر جوادی مرحوم فیروز حیدر نسیم عباس رضوی ملاں اصغر اور مرتضی کشمیری قابل ذکر ہیں دوہزار نو انجمن کے ذمہ داروں نے ترقی کے سفر پر گامزن رہنے کے لئے مشہد مقدس سے فارغ التحصیل پی ایچ ڈی کے حامل ڈاکٹر عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی صاحب کی خدمات حاصل کرنے کے لئے فرمائش کی اور وہ مارچ دوہزار نودینی خدمات کے انجام دے رہے ہیں ۔
اور انہوں نے انجمن کے روابط ملکی اور بین الاقوامی سطح تک بڑھایا
موجودہ پروگرامز:
۱۔ خداوند کریم کے فضل و کرم سے انجمن کے ہفتہ وار پروگراموں میں دعائے کمیل حدیث کساء نماز جمعہ ، درس تفسیر، اور اتوار اسلامک سکول شامل ہیں آئمہ اطہار کی ولادت و شہادت کی مناسبت تمام مجالس و محافل باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہیں جس سے مقامی اور بین الاقوامی خطبا اور ذاکرین خطاب فرماتے ہیں انجمن کے دیگر اسلامی اور شیعہ تنظیموں سے روابط عالی سطح پر برقرار ہیں اور شیعہ یونین اور اسلامک کونسل کی ہے جن کے پروگراموں انجمن کی بھرپور نمائندگی کی جاتی ہے
انجمن میں ناروے کے پرگراموں دوسرے شہروں تک پہنچنے کی خدمات کو پہنچانے کے لئے درامدہ میں بعض موقع پر آزمائشی پروجیکٹ شروع کیئے ہیں جس کو مزید وسعت دی جائے گی
والسلام انجمن حسینی